بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جعلی حکمران آخری سسکیاں لے رہے ہیں، حکمرانوں کے پہیے جام کر دیے ہیں، مولانا عبدالغفور نے نئے سال میں تبدیلی کا تحفہ دینے کا اعلان کردیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /قلات (این این آئی) جمعیت علماء اسلا م کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نیا سال عوام کے لئے خوشخبری اور تبدیلی کے تحفے لائیگا،جعلی حکمران آخری سسکیاں لے رہے ہیں نا اہل طبقے نے عوام کو پریشانیوں کا پیکچ دیا، عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنے والے مختصر وقت میں بری طرح ناکام ہوگئے حکومت کا پہیہ جام بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے

یہ بات انہوں نے منگچر میں جمعیت علماء اسلام منگچر بازار یونٹ کے امیر مولانا سعد اللہ پندرانی کی اہلیہ،حافظ عبدالمنان لانگو کے والد،حافظ منظور احمد محمد حسنی کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت اور جمعیت علماء اسلام منگچر کے نائب سرپرست حافظ منظور احمد لانگو کی جانب سے دئیے گئے عصرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، مولانا عبدالغفور حیدی نے کہا کہ حکمرانوں کے پہیے جام کر دیے ہیں نیا سال عوام کے لئے خوشخبری اور تبدیلی کاسال ثابت ہوگا نااہل حکمران عوام بلخصوص تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں اور بنیادی سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں لاکھوں نوکریاں دینے والے دعوے دھرے کے دھر ے رہ گئے انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی تیل کی ترسیل کی بندش سے لاکھوں گھروں کی چولہے نااہل حکومت نے بجھا دیئے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہوچکی ہے ایرانی تیل کے کاروبار فوری بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ قلات منگچر اور مستونگ سردی ترین علاقوں میں شامل ہیں گیس کے بحران سے یہاں کی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے کئی بار سینیٹ میں گیس گریشر کی بحالی پر توجہ دلائی لیکن حکومت نے کوئی شنوائی نہیں کی حکومت اپنی نااہلی پر خود پریشانیوں سے دو چار ہے،اس موقع پر اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء قاری عبدالطیف لانگو،ڈاکٹر صالح محمد سمالانی،ڈاکٹر یعقوب بلوچ،حافظ سلیم زردی، حافظ محمد قاسم لہڑی،مولانا محمد عمر غزنوی ودیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…