پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نیب عمران صاحب کے حکم پر سیاسی مخالفین کو اغوا کرنے کا جواب دے،ترمیمی آرڈیننس کے اجراء کے بعد ن لیگ نے اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احسن اقبال کے خلاف کرپشن، کک بیکس، کمشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کوئی کیس نہیں،نالائق حکومت اپنوں کو بچانے کے لئے این آر او پلس اور اپوزیشن کے بے گناہ پندرہ ماہ سے جیلوں میں قید ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دوستوں کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس اور سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے لئے نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے،بے گناہوں کی گرفتاری اور عقوبت کے دنوں کا کون حساب دے گا؟۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کاجرم نارووال کے عوام کی خدمت، محمد نواز شریف کا ساتھ دینا اور عوام کے حق کے لیے آواز بلند کرنا ہے،احسن اقبال نے اختیارات کا کیا ناجائز استعمال کیا، چیئرمین نیب کے پاس اس کا کوئی جواب ہے؟ کونسی کرپشن کی ہے، کون سا کمیشن کھایا ہے، کون سا فائدہ اٹھایا ہے؟ چیئرمین نیب کے پاس اس کا کوئی جواب ہے۔نارووال سپورٹس کمپلیکس سے پاکستان کے نوجوانوں کا فائدہ ہوا، نارووال کے لوگوں کا فائدہ ہوا، کیایہ ان کا جرم ہے؟ نیب عمران صاحب کے حکم پر سیاسی مخالفین کو اغوا کرنے کا جواب دے،احسن اقبال کا اصل جرم نالائق اور نااہل حکومت کو بے نقاب کرنا ہے،احسن اقبال کو کیوں گرفتار کیا، چیئرمین نیب کے پاس ہے اس کا کوئی جواب ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے خود اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے ہیں آرڈیننس جاری ہونے سے دو روز قبل احسن اقبال کو بے گناہ اور ناحق گرفتار کیاگیا،آرڈیننس کے اجراء کے بعد مسلم لیگ (ن)سمیت اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کوفی الفور رہا کیاجائے،عمران صاحب اور چیئرمین نیب مسلم لیگ (ن)اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…