اسلام آباد (این این آئی) نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا۔ پیر کو وفاقی حکومت نے آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سینیٹ اور اسمبلی کے اجلاس اس وقت نہیں ہو رہے، صدر مملکت حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات پر مطمئن ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس، لیوی سے متعلقہ ایشوز نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسز اور لیوی سے متعلقہ تمام انکوائریز متعلقہ فورمز کو منتقل ہوگئیں،
احتساب عدالتوں سے ٹیکسز کے تمام مقدمات متعلقہ عدالتوں کو منتقل ہوگئے،بدانتظامی پر عوامی عہدہ رکھنے والوں کیخلاف نیب کارروائی نہیں کر سکے گا، عوامی عہدہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی صرف مالی فوائد اٹھانے کے شواہد پر ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مالی فائدہ اٹھانے تک اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس بھی نہیں بن سکے گا، مالی فائدہ اٹھانے کے شواہد نہ ہوں تو سرکاری افسران کیخلاف کسی فیصلے پر کیس نہیں بنے گا۔