لاہور( این این آئی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اگر عمران خان نے احتساب پر یو ٹرن لینا تھا تو اسمبلی میں آکر ہی لے لیتے ،نیب قانون میں بڑے سقم موجود ہیں ان میں تبدیلیاںہونی چاہیے ۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے نیب کے ترمیمی آرڈیننس پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شعرو شاعری کا سہارا لیااور کہا کہ کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میںاس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔نیب آرڈیننس سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کے نعروں میں کھلا تضاد ہے ،
احتساب پر یوٹرن لینا تھا تو اسمبلی میں آکر ہی لے لیتے ۔ انہو ںنے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر کئے وعدے ایک ایک کرکے جھوٹے ثابت ہوئے ،نیب ترمیمی آرڈیننس عجلت میں جاری کر دیا گیا،نیب قانون میںبڑے سقم ہیں اس میں تبدیلیاں ہونی چاہیے،بہتر ہوتا کہ ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن سے مشاورت کی جاتیلیکن اس حکومت کا کوئی عمل سیدھا نہیں ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ 14 ماہ میں عام آدمی کیلئے سانس لینا مشکل کردیا گیا یہ ملک کہاں جائے گا،غریب سے دو وقت کی روٹی چھننے والا سے اب اللہ حساب کرے گا۔