لاہور (پ ر )حکومت پنجاب بے سہارا اور چھت سے محروم افراد کیلئے مسیحا بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جہاں سردی کا زور ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا وہاں پنجاب کی انتظامیہ بھی بے سہارا اور چھت سے محروم افراد کو سردی کی شدت سے محفوظ رکھنے کیلئے مصروف العمل ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع سے
فوری طور پر بے یار و مددگار لوگوں کو انتظامیہ نے عادضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا- چیف سیکرٹری پنجاب میجر اعظم سلیمان خان خصوصی طور پر بے سہارا لوگوں کی رہائش اور کھانے پینے کے انتظام کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ اب تک 1700 لوگوں کوپنجاب بھر میں 92 پناگاہوں میں پہنچا دیا گیا ہے ‘