جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

وزراء کی  کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کس وزارت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن نکلی ؟

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزراء نے کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم پاکستان کو پیش کرنا شروع کردی، وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ مایوس کن، حکومت کے تمام تر دعوئوں کو اکلوتی وزارت نے اپنے سرکا صدقہ دیکر قربان کردیا۔ گزشتہ سال کے دوران مختلف وزارتوں کو جائزہ لیا جائے تو وزارت انسانی حقوق ایک ایسی وزارت طور پر سامنے آتی ہے جسے بہتر طور پیش کرکے نہ صرف وزیراعظم سے

داد وصول کی جاسکتی تھی بلکہ بین الاقوامی سطح پرپاکستان کا نام روشن کیا جاسکتا ہے۔ ایسے ماحول میں وزیر انسانی حقوق نے گزشتہ سال کے دوران نہ تو کوئی خاص کارکردگی دکھائی ،اور نہ اس کے ذمہ داروںنے اس کی کسی تشہیر کی ضرورت محسوس کی، اس کے برعکس وزیر انسانی حقوق نے اپنے عہدے کے استعمال کرتے ہوئے اپنے تھنک ٹینک کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ وزارت انسانی حقوق کی جانب سے وزیراعظم کو پیش کردہ سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے تو سال 2019ء کے دوران اس وزارت میںکسی بڑے منصوبے کا ذکرنہیں ملتا ۔ جبکہ اس سال کے دوران ملک بھر میں زینب کیس کے علاوہ بہت سے دل خراش واقعات رونما ہوئے مگر وزارت انسانی حقوق نے معمول کی کاروائی کے علاوہ کو ئی پیش رفت نہیں کی۔ وزارت انسانی حقوق کی جانب سے حاصل ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے وزارت انسانی حقوق کی جانب سے تیار کردہ ’زینب الرٹ، رسپانس اور ریکوری بل 2019ء تاحال قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں زیر بحث ہے۔ اس کے علاوہ اس رپورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کا بل بھی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق سے منظور نہیںہوسکا۔جبکہ زیرحراست  افراد پر تشدد ، موت اور زیادتی  سے متعلق بھی تیار کردہ بل قانونی تقاضو ں کیلئے سی سی ایل سی کے پاس موجو دہے جس پر وزارت کی جانب سے Persue  نہیںکیا گیا۔ اسی طرح وفاقی دارالحکومت کے بوڑھے افراد کے حقوق کے

تحفظ اور لاپتہ افراد  کیلئے تیار کردہ بل بھی لاء ڈویژن کو بھیجنے کی حد تک کارکردگی ظاہر کی گئی ہے۔ وزارت انسانی حقوق کی وزیراعظم کو پیش کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق وزارت انسانی حقوق نے کرسچین میرج اینڈ طلاق سے متعلق تیار کردہ کو کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا گیا ہے۔نیشنل کمیشن برائے چائلڈ رائٹس ایکٹ 2017ء  ، خواجہ سرائو ں کے حقوق تحفظ پر کام جاری ہے۔

جبکہ کم عمر کے بچوں کے تحفظ 2018ء ایکٹ پر کام جاری ہے۔اس کے علاوہ وزارت انسانی حقوق نے بین الاقوامی تقاضوں کے پیش نظر کچھ ریسرچ اور سروے رپورٹس تیار کرکے وزارت خارجہ کے حوالے کردی ہیں۔ وزارت انسانی حقو ق کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر وزارت انسانی حقوق میں 8227شکایات موصول ہوئیں، جبکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سال 2018-19ء کے دوران 214 متاثر ہ افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی ۔گزشتہ دور حکومت میںقائم کردہ ہیلپ لائن 1099 پر 380000شکایات موصول ہوئیںجن میں سے وزارت انسا نی حقوق کے حکام نے 36000 پر کاروائی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…