جمرود(این این آئی)خیبر کی تحصیل جمرود میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگ سڑکوں پر آئے، تفصیلات کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے ستائے سینکڑوں افراد نے پاک آفغان شاہراہ کو وزیر ڈھنڈ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا، مظاہرین نے جمرود میں بد ترین لوڈ شیڈنگ پر
ٹیسکو کے خلاف نعرے لگائے اور بھاری پتھروں سے پاک افغان شاہراہ کو بند کردیاجس کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، اس موقع پر مظاہرین نے بتایا کہ چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹہ بجلی دی جاتی ہے اور وہ بھی ٹھیک طریقہ سے نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ان کو سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور ان کے گھروں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ان کے بچوں کی پڑھائی بھی خراب ہو رہی ہے،درایں اثنا واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اورمظاہرین سے مذاکرات کرنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفیک کیلئے کھول دی جبکہ مقامی انتظامیہ نے ٹیسکو کے ہمراہ آج بروز پیر گریڈ سٹیشن کے مقام پر عوامی کچہری کا اعلان بھی کیاجس میں بجلی لوڈ شیڈنگ سمیت دوسرے مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔