پشاور(این این آئی)ترجمان خیبرپختونخوا حکومت اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے کہاکہ وزیراعظم قبائلی علاقوں کی ترقی میں دلچسپی لے رہے ہیں، صحت انصاف کارڈ، انتظامی اداروں کا دائرہ کار قبائلی اضلاع تک بڑھا دیا گیا، ایک ارب روپے بلا سود قرضے قبائلی علاقوں میں عوام کو دے رہے ہیں۔اجمل وزیر نے کہا کہ نوکریوں میں
غیرمقامی لوگوں کی بھرتیوں کی معلومات حاصل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس بی آر ٹی منصوبے کے علاوہ کچھ نہیں ہے، بی آرٹی منصوبے سے متعلق تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ترجمان کے پی کے حکومت نے کہا کہ پی پی نے سندھ کا بیڑہ غرق کر دیا، تھرمیں بچے مر رہے ہیں، سندھ واحد ہے جس نے نیشنل ایکشن پلان میں کوئی مدد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کرتے۔