پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی سفارت کاروں کے لئے نجی محفلوں میں شراب ممنوع قرار دینے کی تجویز، ریاست مدینہ قائم کرنے کی بنیاد اس بات پر رکھی جائے، مشورہ دے دیا گیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) سابق سینئر سفارت کا رعبدالباسط نے بیرونی ممالک میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کیلئے نجی محفلوں میں شراب کو ممنوع قراردینے کی تجویز پیش کردی۔سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے نام پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاست مدینہ قائم کرنے کی بنیاد اس بات سے

رکھی جائے کہ بیرونی ممالک میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو اہم تقریبات میں شراب کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا او ر ملک کے آئین کے تحت شراب کو حرام قراردیا گیا ہے تاہم بیرونی ممالک میں تعینات پاکستان سفارتکار اپنی سرکاری محفلوں میں سرعام شراب کا استعمال کرتے ہیں۔ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ سال 2020ء کا آغاز اس بات سے کیا جائے کہ ریاست مدینہ کا عملی نفاذ کیا جائے اور اس سلسلے میں پاکستانی سفارتکاروں کو ملکی آئین پر عمل درآمد کرنے کی سرکاری حکم نامہ جاری کیاجائے۔ سابق سینئرسفارتکار کا کہنا ہے کہ بیرونی ممالک میں تعیناتی پاکستانی سفارتکار سرکاری بجٹ پر محفلوں میں شراب کا استعمال کرتے ہیں۔ عبدالباسط نے اپنے سفارتی دور کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور سفیر اور دیگرا ہم عہدے پر تعیناتی کے دوران بھارت سمیت دیگر اہم بیرونی ممالک میں محفلو میں مہمانوں کو شراب پیش نہیں کرتے تھے۔واضع رہے کہ عبدالباسط بھارت، جرمنی سمیت اہم ممالک میں بطور سفیر پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…