جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لنگر کھائیں اور پناہ گاہ میں رہیں، واہ عمران صاحب واہ کیا وژن ہے نیا پاکستان بنانے کے لئے! ن لیگ کا شدید ردعمل سامنے آ گیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب لوگوں کے سر سے سے چھت چھین کر کہہ رہے ہیں لنگر کھائیں اور پناہ گاہ میں رہیں۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ واہ عمران صاحب واہ کیا وژن ہے نیا پاکستان بنانے کے لئے!۔

انہوں نے کہاکہ پچاس لاکھ گھردینے کا وعدہ کیا تھا، پناہ گاہ میں سہولیات پوری کرنے سے بات نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی تین فیصد سے 14 فیصد کرکے پناہ گاہ میں کھانا دینے سے کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کی روٹی بند کر دی، کاروبار بند کر دیا، اس کے بارے میں سوچیں،انڈے، کٹے، مرغیوں کا کیا ہوا؟ جو لوگوں کو دینے سے ان کا روزگارچلنا تھا؟۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سے لوگوں کا روزگار، کاروبار اور روٹی کھولنے کی بات کریں۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی اور گھریلو صارفین کے لئے گیس بند ہے، لوگوں کے چولہے بند ہیں، آپ پناہ گاہوں میں سہولیات کی ہدایات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سفید پوش لوگوں کی روٹی کا کون بندوبست کرے گا جو کسی سے مانگ بھی نہیں سکتے، انہیں کون روزگار اور کاروبار دے گا؟۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب لوگوں کے سر سے سے چھت چھین کر کہہ رہے ہیں لنگر کھائیں اور پناہ گاہ میں رہیں۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ واہ عمران صاحب واہ کیا وژن ہے نیا پاکستان بنانے کے لئے!۔ انہوں نے کہاکہ پچاس لاکھ گھردینے کا وعدہ کیا تھا، پناہ گاہ میں سہولیات پوری کرنے سے بات نہیں بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…