اسلام آباد( آن لائن )کراچی سے خیبر اور گلگت سے گوادر تک سردی کی شدید لہر۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 18ڈگری ریکارڈ ، کالام ، پارا چنار اور چکوال منفی 5، کوئٹہ اور قلات میں منفی 4 ڈگری، ایبٹ آباد منفی 2، اٹک منفی 1، پشاور اور مری میں صفر ڈگری
رہا، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی ڈگری گریڈ رہا کراچی 9، لاہور6، کوئٹہ -4، مظفر آباد 0، گلگت -8، ملتان 6حیدر آباد 7ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ مالم جبہ میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا سیاحوں نے بڑی تعداد میں مالم جبہ کا رخ کر لیا برف پوش پہاڑ حسین وادی مالم جبہ میں روڈ بحالی کے بعد سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ۔