منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نیا نیب قانون کس لئے لائے ہیں؟ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے بھی وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیا نیب قانون بدعنوانی کے کیسز کا سامنا کرنے والے دوستوں کو بچانے کیلئے لائے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم کر کے ثابت کردیا کہ اس ادارے کا قیام سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے سوا سب نے تسلیم کیا کہ نیب اپنی مرضی سے کسی کیخلاف ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتا۔ موجودہ نیب آرڈیننس سے عمران خان کے دوست بہت خوش ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے تجربے سے کہتا ہوں کہ یہ ایک کالا قانون ہے جس کو مزید اندوہناک بنایا گیا ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسکے ذریعے حزب اختلاف کو جیل کی کال کوٹھڑیوں میں ڈال کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جارہا ہے،کسی بھی مہذب معاشرے میں اس طرح کے قانون کو سیاہ دھبہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ نیب ایک عیب ہے جو سیاسی معاشی اور ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے، یہ آمروں کو قوم پر مسلط کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے، عمران خان میں بھی آمر بننے خواہش تو ہے مگر صلاحیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معاملات کو کھیل کا میدان بنا رکھا ہے۔ احتساب کا ایسا نظام لایا جارہا ہے جس سے اپنوں کو بچایا اور مخالف کے لیے ملک جہنم بنا دیا جائے۔سینئر سیاستدان نے کہا کہ عمران خان کو اپنا انجام سامنے رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کا وقت ضائع کرکے اس طرح کے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں جس سے تفریق کا تاثر ظاہر ہو۔ انصاف سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے۔

نیب کی آڑ میں نفرت کے جو بیج بوئے جائیں گے اور اس سے جو فصل تیار ہوگی وہ عمران خان نہیں کوئی اور کاٹے گا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ فرد واحد کا تاثر قائم کرنے کے بجائے اجتماعی قیادت پیدا کرنی چاہیے، ایسے اقدامات سے ملک اور قوم کا نقصان ہوگا جس کی توقع عمران خان سے نہیں کرتا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…