اسلام آباد ( آن لائن )موٹروے ایم ون پشاور سے لے کر بر ہان تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔اتوار کوموٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ٹو چکری سے لے کر للہ تک دھند کے باعث حد نگاہ 60 سے 100 میٹر ہے۔موٹر وے پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اوردھند میں ان ہدایات کا خیال رکھیں ۔
گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں،رفتار کم رکھیں،اچانک بریک لگانے سے پرہیز کریں،ہیڈلائٹ لو بیم پر رکھیں اور سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹر پولیس نے موبائل فون ایپلیکیشن ” این ایچ ایم پی ہمسفر ” میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔