بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی ویڈیو سمیت تمام سوالات کا جواب دیں گے، مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے بارے بھی دو ٹوک فیصلہ

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا رہا، اس حوالے سے پہلے کابینہ بھی فیصلہ کر چکی ہے نواز شریف کے پاس حسن نواز، حسین نوا اور اسحاق ڈار سمیت پورا خاندان موجود ہے ایسے میں مریم کی ضرورت نہیں، شہباز شریف پہلے ہمارے 17سوالات کا جواب دے پھر ہم (ن) لیگ کے رانا ثناء اللہ کی ویڈیو سمیت تمام سوالات کا جواب دینگے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور مفتاح اسماعیل کی ضمانتیں ہوئی ہیں وہ کیسوں سے بری نہیں ہوئے ان کے خلاف مقدمات مزید چلنے ہیں اور جرم ثابت ہونے پر ہی سزا ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نے عدلیہ کے بیانات دیئے وہ بھی عوام کے سامنے ہیں، رانا ثناء اللہ کی ویڈیو کے حوالے سے علی اعوان نے کہا کہ انشاء اللہ جلد تمام چیزیں کلیئر ہو جائیں گی جس نے جرم کیا ہے اس کو سزا بھی ملے گی، ہائیکورٹ کوئی ٹرائل کورٹ نہیں، ہائیکورٹ کے نچے ٹرائل کورٹ ہوتا ہے اور جو چیزیں ٹرائل کورٹ میں سامنے آئی ہیں ان پر رانا ثناء اللہ کو ریلیف نہیں ملا جن پر ریلیف ملا ہے وہ ہائیکورٹ میں جسمنٹ پر ملا ہے اور ابھی بھی یہ کیس ٹرائل کورٹ میں چل رہا ہے جب سارا کیس چلے گا تو تمام چیزیں کلیئر ہو جائیں گی اور رانا ثناء اللہ کیس میں اے این ایف شواہد جمع کرائے گا اور کیس کا ٹرائل ہو گا، علی اعوان نے کہا کہ ہم لوگ ججز نہیں ہیں جو رانا ثناء اللہ کیس پر فیصلہ کرینگے بلکہ ٹرائل کورٹ میں تمام چیزیں سامنے آجائیں گی کیونکہ یہ ٹیکنیکل اور قانونی معاملات ہیں جو ہم نہیں سمجھتے، پانامہ کیس میں اندر عدالتوں میں ڈس کس ہوتی تھی اور باہر اگر ن لیگ اپنا الگ موقف دیتی تھی، انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کیس میں مریم نواز نے ویڈیو چلائی تھی مگر جب وہ عدالت میں پیش کی گئی تو مریم نواز مکر گئیں کہ ویڈیو کا مجھے پتہ نہیں ایک آدمی آیا تھا اور دے کر چلا گیا،

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے کابینہ فیصلہ دے چکی ہے اور حکومت کا موقف میڈیا سمیت سب کے سامنے ہے، کابینہ نے واضح کر دیا تھا کہ مریم نواز کو کوئی ایسی ایمرجنسی نہیں ہے اور نواز شریف کی طبیعت بھی بہتر ہے لہذا مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جارہا اور دوسری بت یہ ہے کہ میاں نواز شریف کے پاس حسن اور حسین نواز کے علاوہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی موجود ہیں بلکہ تقریباً پورا خاندان ان کے پاس ہے ایسے میں مریم نواز کو وہاں جانے کی کیا ضرورت ہے تاہم ابھی نواز شریف کے قیام کے حوالے سے ن لیگ نے درخواست پنجاب حکومت کو دی ہے اور اگر وہ صحت یاب ہیں تو وہ جلد واپس آجائیں گے اور مریم ان سے یہاں ملاقات کر لے گی، علی اعوان نے کہا کہ شہباز شریف سے حکومت نے17سوال کیے ہیں پہلے ن لیگ ان کو جواب تو دے پھر ہم رانا ثناء اللہ کیس کے حوالے سے ن لیگ کے سوالات کا جواب دینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…