اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

بھٹو خاندان اور گڑھی خدا بخش بھٹو کی 40 سالہ تاریخ میں پہلی بار کیا ہونے جا رہا ہے؟

datetime 26  دسمبر‬‮  2019 |

لاڑکانہ(این این آئی)بھٹو خاندان اور گڑھی خدابخش بھٹو کی 40 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بھٹو خاندان کی اہم فرد سابق وزیراعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی چیئرمین شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 12 ویں برسی گڑھی خدابخش بھٹو کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش بھٹو کی سرزمین کے بجائے محترمہ کی جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی، جس کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و دیگر گڑھی خدابخش بھٹو کے بجائے راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرکے خطاب کریں گے،

دوسری جانب گڑھی خدابخش بھٹو میں پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری آج گڑھی خدابخش بھٹو میں حاضری دینے کے بعد پیپلز پارٹی لاڑکانہ کی جانب سے منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب میں شرکت کریں گی جس میں لاڑکانہ ڈویژن سے کارکنان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے، قرآن خوانی کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا جبکہ گڑھی خدابخش بھٹو کے احاطے میں دو بڑی ایل ای ڈی اسکرینیں نصب کردی گئی ہیں جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری و دیگر پارٹی رہنماؤں کا خطاب براہ راست نشر کیا جائے گا جبکہ ایک اسکرین لاڑکانہ شہر کے جناح باغ چوک پر بھی نصب کی گئی ہے، اس سلسلے میں مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے کے باعث مرکزی تقریب پہلی بار گڑھی خدابخش بھٹو میں منعقد نہیں ہورہی تاہم کارکنان مزار پر حاضری دے کر قرآن خوانی میں شرکت کرنے کے ساتھ گڑھی خدابخش بھٹو میں موجود رہیں گے، آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ گڑھی خدابخش بھٹو میں دس ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے، دوسری جانب گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی ندا کھوڑو کی قیادت میں پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی مقامی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد میں گڑھی خدابخش بھٹو میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دے کر فاتح خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں جس کے بعد محترمہ کے مزار کے باہر احاطے میں شمعیں روشن کرکے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، علاوہ ازیں لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع سے چھ سؤ کے قریب مقامی رہنما، عہدیداران اور کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیوں، ٹرین کے ذریعے گزشتہ روز ہی راولپنڈی کی مرکزی تقریب میں روانہ ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…