سوات(آن لائن) سوات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اپنے حلقہ نیابت مٹہ پرمبینہ مہربانیاں جاری ہیں اور کئی اہم محکموں کے بعد اب ضلعی زکوٰۃ کے چیئر مین کا عہدہ بھی اپنے ہی قریبی دوست کو سونپ دیا،اس سے قبل سوات تعلیمی بورڈ،
زرعی تحقیقاتی ادارہ،محکمہ زراعت سوات اور جہانزیب کالج کی سربراہی بھی وزیر اعلیٰ کے آبائی علاقے کے افراد کو تفویض کردئے گئے ہیں جس پر علاقے میں شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے،ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین کے خالی عہدے پر تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے اخترعلی خان کو تعینات کرکے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیاہے،اخترعلی خان وزیر اعلیٰ محمود خان کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں،اس سے قبل سوات بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر بھی تحصیل مٹہ ہی کے پروفیسر سید نبی شاہ،زرعی تحقیقاتی ادارہ تختہ بند کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تحصیل مٹہ ہی کے ایک محکمہ زراعت امانکوٹ سوات کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تحصیل مٹہ ہی کے محمد عزیر تعینات کردئے گئے ہیں جبکہ تحصیل مٹہ ہی کے پروفیسر عبدالوہاب کو گورنمنٹ جہانزیب کالج کے پرنسپل تعینات کرنے کے بعد چند ماہ بعد انہیں ڈائریکٹر کالجز کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے مسلسل اہم عہدوں پر وزیراعلیٰ کے آبائی حلقے کے افراد کی تعیناتی پر لوگوں کی جانب سے شدید رعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔