ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

سورج گرہن سے بچنے کے لیے یہ ضروری اقدامات کریں اور خبردار سورج گرہن کے دوران سیلفی لینے کی کوشش بھی نہ کریں

datetime 25  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلالپوربھٹیاں (نیوز ڈیسک)26 دسمبر 2019 ء بروز جمعرات پاکستان کے تمام جنوبی علاقے 20 سال بعد پورا سورج گرہن دیکھیں گے۔ آخری بار ایسا 11 اگست سن 1999 کو ہوا تھا جب شام 5:26 کراچی میں خاص طور پر سورج مکمل گرہن ہوگیا تھا اور شام ایک لال اندھیری رات میں تبدیل ہوگئی تھی۔ یہ سورج گرہن کراچی میں مکمل سورج گرہن تھا یعنی اس میں سورج کا 100 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اب پورے 20 سال بعد اس سال یعنی 26 دسمبر 2019 ء بروزجمعرات کی صبح 34:7 بجے سورج چاند کے پیچھے چھپنا شروع ہوگا اور صبح 46:8 بجے سورج گرہن سب سے زیادہ ہوگا اور صبح 10:10 بجے سورج گرہن ختم ہو جائے گا، رپورٹ کے مطابق یہ سورج گرہن جنوبی پاکستان خاص طور پر ساحلی علاقوں جیسے کراچی، گوادر میں سب سے زیادہ ہوگا جہاں سورج کا تقریباً 80 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا اور دن کا وقت کچھ رات میں تبدیل ہو جائے گا۔ سورج گرہن پاکستان کے باقی تمام علاقوں میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن کے اثرات اورضروری احکامات کے بارے میں بتایاگیا کہ مکمل سورج گرہن یا 70 فیصد سے اوپر سورج گرہن کی وجہ سے درجہِ حرارت ایک دم کم ہو جاتا ہے۔ سورج گرہن کے دوران سورج کی طرف بغیر کسی فلٹر والے چشمے کے بغیر دیکھنے سے انسان ہمیشہ کے لئے اندھا ہو سکتا ہے۔ اس لیئے اس دوران سورج کی طرف نہ دیکھیں۔ عام سن گلاسز/Sun Glasses کا استعمال سورج گرہن کے دوران سورج سے نکلنے والی ریڈی ایشن/تابکاری/Radiation سے آپکی آنکھوں کو محفوظ نہیں رکھے گا! غلطی سے بھی ایسا نہیں کریئے گا کہ سن گلاسز پہن کر سورج گرہن دیکھنے لگ جائیں۔سنت اور قرآن کے مطابق مسلمان سورج گرہن کے دوران اللہ پاک سے گناہوں کی توبہ کریں اور “نماز کسوف” ادا کریں، یہ وہ نماز ہوتی ہے جو ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہِ وسلم سورج گرہن کے وقت پڑھتے تھے۔ سورج گرہن کے دوران سیلفی لینا بھی خطرناک ہے لہٰذا سیلفی لینے کی کوشش بھی نہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…