اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے بی آئی ایس پی سے 8 لاکھ 20 ہزار افراد کی چھانٹی کی منظوری دے دی۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وفاقی کابینہ نے بی آئی ایس پی سے 8 لاکھ 20 ہزار افراد کی چھانٹی کی منظوری دے دی۔
دستاویز کے مطابق بی آئی ایس پی سے غیر مستحق افراد کو نکالنے کیلئے فارنزک ڈیٹا آڈٹ کیا گیا،غیر مستحق افراد کو نکالنے سے حکومت کو 16 ارب روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔ دستاویز کے مطابق غیر مستحق افراد میں سے 14 ہزار 730 حکومتی محکموں ریلویز پوسٹ آفس اور بی آئی ایس پی کے ملازم شامل تھے،حکومتی محکموں ریلویز پوسٹ آفس اور بی آئی ایس پی کے ملازم ایک لاکھ 28 ہزار ملازمین کی بیویاں کا مستحقین کی فہرست میں ناجائز انداج کیا گیا تھا،ایک لاکھ 54 ہزار مستحقین نے ایک بار بیرون ملک سفر بھی کیا۔ دستاویز کے مطابق ایک لاکھ 96 ہزار مستحقین کی بیویوں نے ایک بار بیرون ملک سفر کیا،مستحقین میں سے 10 ہزار 476 نے دو غیرملکی سفر کیے،ایک لاکھ 66 ہزار مستحقین کی بیویوں نے ایک مرتبہ سے زائد بیرون ملک کے دورے کیے،بی آئی ایس پی کے 692 مستحقین کے پاس اپنی گاڑی۔دستاویز کے مطابق مستحقین کی فہرست میں شامل 43 ہزار 746 کی بیویوں کے نام گاڑی ہے۔