اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

شیخ رشید جس چلتی گاڑی میں سوار ہوتے ہیں اس کو منحوسیت گھیر لیتی ہے، شیخ رشید کے خطاب کے ردعمل میں انہیں منحوس قرار دیدیا گیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ افراد کے نام نکالنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستحق افراد کے نام نکالنا ایک ظالمانہ عمل ہے اور ظالموں کو اپنا انجام یاد رکھنا چاہیے۔ یہ بات آج انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت کے نادان وزرا اپنی پارٹی کے لیے جگ ہسائی کا باعث بن ہو چکے ہیں اور تبدیلی حکومت کا بھیانک چہرہ پاکستانی عوام سمیت دنیا کے ممالک کے سامنے ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت یہ ہرگز نہ بھولے کہ اپنا کیا بھگتنا بھی پڑتا ہے اور پی ٹی آئی کی نااہل سلیکٹیڈ حکومت نے مفلس اور غریب خاندانوں پر حملہ کردیا ہے۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ افراد کے نام نکالنا 8 لاکھ خاندانوں کو مشکل سے دوچار کرنے کے مترادف ہے جبکہ غریبوں کو لاکھوں گھر اور کروڑوں نوکریاں فراہم کرنے کے دعوے کرنے والے جھوٹے، فریبی، مکار ثابت ہوچکے ہیں۔ انہوں نے 8 لاکھ افراد کے نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو لینے کی درخواست بھی کی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کے خطاب پر رد عمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آمروں کی گود میں پلنے والے کے نصیب میں لاڑکانہ کہاں ہے۔ سندہ کے عوام شیخ رشید کا لاڑکانہ آنے کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں ملک اور عوام کی خاطر پیپلز پارٹی قیادت نے اپنے خون کا نذرانہ دیا۔ملک اور جمہوریت کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ

بلاول بھٹو پر تنقید کرنے والا شیخ رشید خود آمریت کی پیداوار ہے۔شیخ رشید کا استقبال لوگ گندے انڈوں اور نازیبا الفاظ سے کر رہے ہیں جو شیخ رشید کی زبان کا رد عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید چڑھتے سورج کے پجاری ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ شیخ رشید جس چلتی گاڑی میں سوار ہوتے ہیں اس کو منحوسیت گھیر لیتی ہے یہ ان کے ریکارڈ کا حصہ ہے اور شیخ رشید کی منحوسیت ریلوے کو تو لے ڈوبی ہے لیکن سلیکٹیڈ وزیراعظم کا پیچھا بھی نہیں چھوڑ رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…