پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وزارت دفاع سے حج و عمرہ کیلئے سمندری جہاز چلانے کے این او سی مانگ لئے گئے، نجی شعبے کو بھی دعوت، کربلا جانے والے زائرین کے لیے بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ مسافر بحری جہاز چلانا چاہتے ہیں اور حج اور عمرے کے لیے سمندری سفر سے اخراجات میں کمی آئے گی،پڑوسی ملک میں جو ہو رہا ہے وہ سب جانتے ہیں، پاکستان میں ریاست مدینہ کا نظام لانا چاہتے ہیں، قائد نے جو خواب دیکھا تھا اسے 2020 میں پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا کراچی کا دورہ خوش آئند ثابت ہوگا، وزیر اعظم ارکان صوبائی و قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو ٹھیک کیے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ کراچی میں جو نظام ہے

اس کو بھی ٹھیک کر رہے ہیں۔ ایک ادارہ بناتا ہے اور دوسرا ادارہ دوسرے دن کھدائی کر دیتا ہے، یہ ادارے ایک ہی چھت کے نیچے کام کرتے ہیں۔علی زیدی نے کہا کہ دنیا کے پرانے روٹس سمندر کے ہیں، وزارت دفاع سے 4 جگہ سے مسافر بحری جہاز چلانے کے این او سی مانگے ہیں۔ نجی شعبے کو بھی سمندری جہاز چلانے کی دعوت دیں گے۔ میرین سیکٹر بھی نجی شعبے کے لیے کھولنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حج اور عمرے کے لیے سمندری سفر سے اخراجات میں کمی آئے گی، کربلا جانے والے زائرین بھی بسرا سے ٹرین میں جا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…