اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب سے پاکستان کون آرہاہے ؟ دورے مقصد سامنے آگیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لا ئن )سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعودیہ ایک روزہ دورے پر آج  جمعرا ت کو  اسلا م آباد آئیں گے جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان اورصدرمملکت سمیت اعلیٰ قیا دت سے ملا قات کریں گے ۔ تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ  فیصل بن فرحان السعود ایک

روزہ ہنگامی دورے پر آج بروز جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔وزیر خارجہ کا دورہ پا کستان باہمی نو عیت کا اور انتہا ئی اہم ہو گا سعودی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملا قات کریں گے پا کستان کا ملا ئیشیا سمٹ میں شرکت نہ کر نے پر سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پا کستان انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلما ن کے دورہ پا کستان پر بھی بات چیت ہو گی ۔ واضح رہے کہ ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے پاکستان کی سمٹ میں عدم شرکت کے حوالے سے جو وجوہات بیان کی ہے جس میں طیب اردگان نے کہا کہ سعودی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی دی تھی اگر انہوں نے اس سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی ہوئی تو سعودی عرب چالیس ہزار پاکستانیوں کو واپس پاکستان بھیج دیگااور سعودی عرب نے آٹھ ارب ڈالر سے زائد رقم جو اسٹیٹ بنک میں رکھی ہے وہ واپس لے لیں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…