اسلام آباد (این این آئی)وزارتِ اطلاعات کی جانب سے قائدِاعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یومِ پیدائش پر بانی پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی نغمہ جاری کیا گیا ہے۔بابائے قوم قائدِاعظم کے یومِ پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پیغام جاری کیا جس میں بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے
پوری قوم سے جناح ہم میں زندہ ہے زندہ رہے گا نغمہ شیئر کیا جس میں بانی پاکستان کی برصغیر کے مسلمانوں اور وجود پاکستان کیلئے جدوجہد دکھائی گئی ہے۔نغمے کی شروعات میں بتایا گیا کہ بہت ہی کم افراد تاریخ کو کوئی اہم موڑ دیتے ہیں، بہت ہی کم دنیا کا نقشہ بدلتے ہیں اور شاید ہی کوئی ایک قومی نظریاتی ریاست قائم کرتا ہے جناح کو یہ تینوں اعزاز حاصل ہیں۔نغمے میں ان پاکستانی ہیروز کو بھی دکھایا گیا جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔