منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پرویز الٰہی کی اپنی اتحادی جماعت تحریک انصاف کے خلاف چارج شیٹ؟ حکومت کو جھوٹا قرار دے کر ن لیگ کو شاباش دے دی

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے صوبے سے ڈینگی کے خاتمے پر سابقہ حکومت کی تعریف جبکہ دوبارہ ڈینگی پھیلنے پر موجودہ حکومت پر ناراضی کا اظہار کیا گیا،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایوان کو بتایا کہ پنجاب میں ڈینگی کے باعث رواں سیزن میں 26اموات ہوئیں جس پر سپیکر نے کہا کہ اموات کی تعداد اس سے زیادہ ہے،حکومت نے یونیورسٹی نارتھ چکوال کے قیام کا بل اور مختلف آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کر دیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مقررہ وقت کی بجائے ایک گھنٹہ دس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔صوبائی وزیر ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر سے متعلق سوالوں کے جوابات دئیے۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے لیگی رکن افتخار حسین چھچر کے ڈینگی سے متعلق سوال پر وزیر صحت یاسمین راشد سے از خودبھی سوالات کئے۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا شہبازشریف حکومت نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے اچھے اقدامات کیے اورکسی کے اچھے کام کی تعریف کرنی چاہیے۔انہوں نے وزیر صحت کومخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ لوگوں نے حکومت میں آتے ہی ڈینگی کی پوری ٹیم تبدیل کردی،اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پنجاب میں دوبارہ ڈینگی نے سر اٹھا لیا،آپ کہتی ہے ڈینگی سے 26اموات ہوئی ہیں لیکن تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے،ڈینگی سیزن شروع ہونے سے پہلے سپرے نہیں کی گئی،اگر کی گئی صرف تو پوش علاقوں میں کی گئی،میرا علاقہ دیہاتی ہے وہاں سپرے نہیں ہوئی۔سپیکر نے وزیر قانون راجہ بشارت کو معاملے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ڈینگی پورے پنجاب میں پھیلا لیکن حکومت نے صرف ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹادیا جبکہ وہ تو بہت اچھا کام کرہی تھیں۔پیپلزپارٹی کے رکن مخدوم عثمان نے کہا کہ بجٹ میں حکومت نے بہت دعوے کیے کہ ہم نے صحت کیلئے 279ارب کا بجٹ رکھ دیا ہے جبکہ 40ارب 9نئے ہسپتالوں کیلئے رکھے ہیں۔

یہی وزیر خزانہ جو جنوبی پنجاب محاذ کے ذریعے دوبارہ آئے انہوں نے جنوبی پنجاب میں 6نئے ہسپتال بنانے کا اعلان کیا،اب کہہ رہے ہیں جنوبی پنجاب میں ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنائیں گے،جبکہ شیخ زید فیز ٹو کی ابھی تک ایک اینٹ بھی نہیں لگی۔وزیر قانون راجہ بشارت نے یونیورسٹی آف نارتھ چکوال کے قیام کا بل ایوان میں پیش کردیا جسے سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر کے دو ماہ میں رپورٹ طلب کی۔اجلاس میں 19اضلاع کی ہیلتھ اتھارٹیزکی آڈٹ رپورٹس برائے 2017-18،19اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کی آڈٹ رپورٹس برائے2017-18،اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق سپیشل آڈٹ رپورٹ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی آڈٹ رپورٹ2016-17ایوان میں پیش کی گئیں۔چیئر نے ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج منگل سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…