حکومت نے پیپلزپارٹی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

23  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے لیاقت باغ میں شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ایک بیان میں ترجمان بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، بی بی شہید کی برسی کا جلسہ لیاقت باغ میں ہوگا اور ہر حال میں ہوگا۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ یہ فاشٹ حکومت ہمیں اپنے شہیدوں کی برسی تک منانے نہیں دے رہی ہے،سلیکٹڈ حکومت فاشزم نافذ کر کے بھی عوامی سیاست سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر وہ آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے

جو سلیکٹڈ کے خلاف اٹھتی ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں عوام کے حقوق کی بات نہ پارلیمنٹ میں کرنے دی جا رہی ہے نہ باہر۔انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان انتہا پسند مودی کے بھارت سے مختلف نہیں ہے۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بھارت میں مودی خلاف اٹھنے والی عوامی نفرت سے عمران خان کچھ عبرت حاصل کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے جہموری، آئینی اور قانونی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، بی بی شہید کی برسی کا جلسہ لیاقت باغ میں کرنے کیلئے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…