اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے احسن اقبال کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری نیب اور عمران خان کا گٹھ جوڑ ہے،
احسن اقبال جانتے تھے کہ انہیں گرفتار کیا جائیگا مگر وہ اپنے نظریے پر قائم رہے۔اس طرح احسن اقبال کے خدشات درست ثابت ہوئے اور انہیں گرفتاری کر لیاگیا، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت ملنا ان کا حق ہے، اگر اجازت نہ ملی تو حکومت ایکسپوز ہوگی۔ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے کہا کہ اگر مریم نواز کی سیاست ختم ہوگئی ہے تو انہیں مسئلہ کیوں ہوتا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس ہو یا وزیراعظم کی گفتگو ہو شریف فیملی پر گفتگو لازمی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو حکومت کا دہرا معیار پتہ چلے گا،جبکہ زلفی بخاری ہوں یا کوئی اور عہدیدار ای سی ایل سے نام فوراً نکل جاتا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو حکومت ایکسپوز ہوگی، آئین کی صورت میں عمرانی معاہدہ پہلے سے موجود ہے، اسٹیک ہولڈرز پہلے سے موجود معاہدے پر عمل درآمد کا عہد کریں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت ملنا ان کا حق ہے، اسٹیک ہولڈرز کو ادراک کرنا ہوگا، آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک پیچھے ہے۔