کراچی( آن لائن )سندھ میں 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، 24, 25 اور 27 دسمبر کو عام تعطیل ہو گی۔ ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔25
دسمبر کو سندھ کے سرکاری اور سندھ حکومت کے ماتحت اداروں میں تعطیل ہو گی۔سندھ میں 25 دسمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔سندھ میں 24 دسمبر کوبھی شہدائے قمبر کی برسی پر عام تعطیل ہو گی۔ جب کہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر سرکاری دفاتر،وفاقی ،صوبائی،خودمختار اور مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے ادارے ،عدالت عظمی،عدالت عالیہ،ماتحت عدالتیں اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔جب کہ اس سے قبل صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، حکومت کی جانب سے تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ حکومت سندھ نے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ کے سرکاری اور نجی سرکاری تعلیمی اداروں میں 20 دسمبرسے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسکول یکم جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔، فیصلے کا اطلاق تمام نجی اسکولز پر لاگو ہوگا۔ دوسری جانب حکومت سندھ نے سابق وزیر تعلیم سردار شاہ کی جانب سے اسکول اساتذہ کا ڈیوٹی ٹائم بڑھانے کا نوٹیفکیشن ختمکردیا ہے،سردار شاہ نے اسکولوں میں اساتذہ کی ڈیوٹی میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا تھا،جسے وزیر اعلی سندھ کی سمری کے بعد ختم کردیا گیا ہے۔