منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

احتساب کا بھاشن دینے والی فردوس عاشق سرکاری برتن بھی نہیں چھوڑتیں،ان کے گھر سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق احتساب کا بھاشن دینے سے پہلے سرکاری گاڑیوں،فرنیچر اور برتنوں کا حساب کب دیں گے،

پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر تمام سامان برآمد کیا تھا، وزیر اعظم عمران خان فردوس عاشق اعوان اور شیخ رشید کے پیچھے چھپنے کے بجائے خود سامنے آئیں، اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ملک کے تمام سیاست دانوں کو کٹھ پتلی اس لئے سمجھتے ہیں کہ خود ایسے ہیں، شیخ رشید کی مثال اس چور کی طرح ہے کہ جو بھانڈہ پھوٹنے پر شور مچاکر کہے کہ پوری دنیا چور ہے، آج کل شیخ رشید ملک کے ہر سیاست دان کو اپنی طرح لانچ کیا ہوا کٹھ پتلی قرار دے کر اپنا احساس محرومی ظاہر کررہے ہیں،فردوس صاحبہ آپ نے صحیح کہا تھا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے والا ذلیل ورسوا ہوجاتا ہے، یہ حقیقت ہے فردوس عاشق اعوان تو سرکاری دفتروں میں استعمال ہونے والے برتن بھی اپنے گھر لے جاتی ہیں، فردوس عاشق اعوان قوم کو کیوں نہیں بتاتیں کہ ان کے قبضے سے پولیس نے 12 سرکاری بسیں کیوں برآمد کی تھیں،سرکاری بسوں کو ذاتی استعمال میں لانے والی فردوس عاشق اعوان اپنا حساب کب دیں گی؟

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…