لاہور( این این آئی)ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت لاہو ر میں کوڑا اٹھانے کا سلسلہ بدستور بند ہے جس کی وجہ سے شہر بھر کی گلیوں اورشاہراہوں پر گندگی کے ڈھیرلگ گئے جس سے شہر تعفن پھیلنے سے بدبودار ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تین ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہے ۔
معاہدے کے مطابق جنوری اور فروری2020میں ترک کنٹریکٹر کا سات سالہ ٹھیکہ ختم ہونے جا رہا ہے۔ شہر لاہور کی 276یونین کونسلز کے گلی محلے کچڑا کنڈی کا منظر پیش کر لگے ۔ ایم ڈی رائو امتیاز کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں بارے تمام افسران کو مطلع کر دیا ہے ، ایک دو روز میں شہر کو گندگی سے پاک کردیں گئے ۔