اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری سماعت کیلئے مقرر کر د ی گئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز کل منگل کو سماعت کریں گے۔ درخواست میں کہاگیاکہ سندھ روشن پروگرام کی انکوائری میں تفتیش کیلئے نیب نے طلب کیا، درخوراست میں کہاگیاکہ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ
سندھ نے سندھ روشن پروگرام کا آغاز کیا، شرجیل میمن کا کردار صرف سمری وصول کرکے متعلقہ وزیر کو بھیجنے کا تھا۔ درخواست میں کہاگیاکہ شرجیل میمن کیخلاف نیب الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں، شرجیل میمن نیب کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کررہے ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے، درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کی جائے۔