پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

انڈیا کیساتھ جنگ کا خطرہ۔۔۔ جارحیت کی صور ت میں بھارت سے کیسے نمٹا جائیگا؟ پاکستان نے سخت فیصلہ کرلیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ جنگ کا خطرہ موجود ہے بھارت کو منہ توڑ جواب ہی دیا جائے گا،حکومت کر پشن کر کرنے والوں کو کسی قسم کی معافی نہیں دے گی، آصف زرداری سمیت دیگر لوگوں کو ضمانتیں ہم نے نہیں عدالتوں نے دی ہیں ،ہم عدالتوں کے فیصلوں کا مکمل احترام کرتے ہیں ۔

اداروں میں کشیدگی کسی صور ت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیںہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں ،پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو تمام بنیادی اور انسانی حقوق فراہم کیے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہو ں نے گور نر ہائوس لاہور اور ملتان روڈ پر کر سمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقر یب سے خطاب کر اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر صوبائی وزیر اعجاز عالم ،ایم پی اے سردار مہندر پال سنگھ،تحر یک انصاف لیبر ونگ کے رانا سیمع اللہ ،رابنسن عزیز فرانسس،عائشہ بھٹہ ،اویس یونس ،کامر ان سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کے اندر حالات کو کنٹر ول کر نا نر یندر مودی کی حکومت کے لیے مشکل ہو چکا ہے اس لیے وہ اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کر سکتا ہے اور بھارت کیساتھ جنگ کا خطر ہ موجود ہے لیکن ہم نے پہلے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور اب بھی اگر بھارت نے کسی قسم کی جار حیت کی تو اس کو اینٹ کا جواب پتھر سے ہی دیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت نے ملک میں احتساب کا جو نعرہ لگایا آج بھی اس پر قائم ہے اور ملک میں نیب اور ایف آئی اے سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں ۔

جہاں تک نوازشر یف ،آصف زرداری یا کسی کو ضمانت ملنے کا تعلق ہے تو سب جانتے ہیں کہ ضمانتوں کے فیصلے حکومت نہیں عدالتوں نے کیے ہیں اور ہم نے پہلے بھی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی عدالتوں کا مکمل احترام کیا جائیگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ناگزیر ہو چکی ہے کسی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی اگر ضمانتیں ہم نے دی ہوتیں تو سوال ہوسکتا تھا کہ حکومت احتساب سے پیچھے ہٹ گئی ہے ۔

پاکستان نے آگے بڑھنا ہے تو کرپشن کو جڑوں سے ختم کرنا ہوگا اسکے بغیر ملک میں ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہوسکتی ہم آج بھی کہتے ہیں کہ آخری کر پٹ شخص کے احتساب تک ملک میں احتساب جاری رہنا چاہیے۔کر سمس کی تقر یبات سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مسیحی کرسمس کا تہوار زوروشور سے منا رہے ہیں آج میں نے بھٹہ پر مزوروں کے ساتھ کرسمس منائی ہے ہم نے وہ پاکستان بنانا ہے جس کا خواب قائداعظم محمد علی جناح نے دیکھا۔ اُنہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی پر جتنا پاکستان میں کام ہو رہاہے کسی دوسرے ملک میں نہیں ہورہاسب لوگ رواداری اور محبت کا پیغام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم محبت کا پیغام بھارت کو بھی دینا چاہتے ہیں بھارت بھی اپنی اقلیت کے ساتھ محبت والا سلوک کرے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…