جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

رشوت دے کرپاکستانی لڑکیوں کا محرم کے بغیر عمرہ پر جانے کا انکشاف، ملک بھر میں نیا ہنگامہ برپا

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملی بھگت اور مبینہ رشوت کے عوض کم عمر خواتین کا محرم کے بغیر عمرہ پر جانے کا انکشاف ،قومی روزنامے میں شائع خبر کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن اہل کاروں کا پابندی کے باوجود محرم کے بغیر 40 سال

سے کم عمر زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے کلیئر کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، یہ انکشاف ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اسلام آباد کی جانب سے لکھے گئے خط میں کیا گیا۔خط اسلام آباد ایئرپورٹ امیگریشن کے تمام شفٹ انچارجز کے نام لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لیے 40 سال سے کم عمر سعودی عرب جانے والے مسافروں کا معاملہ حل ہوگیا ہے، عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والی 40 سال سے کم عمر خواتین کو محرم یا اپنی فیملی کے ہمراہ جانے کی اجازت دی گئی ہے، سعودی امیگریشن اتھارٹیز کی جانب سے وضح کردہ پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ایف آئی اے کے مطابق خط کے حوالے سے مکمل تفصیلات کے لیے سعودی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا گیا، کم عمر خواتین عمرہ زائرین کی سعودیہ روانگی کی بڑھتی ہوئی شکایات کی روک تھام کی جائے۔خط کے مندرجات کے مطابق کم عمر عمرہ زائرین کی روانگی میں مدد کرنے یا مبینہ رشوت کے عوض انہیں کلیئر کرنے والے ایف آئی اے اہلکاروں یا شفٹ انچارج کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…