جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ائیرپورٹ پر تعینات مختلف محکموں کے عملے پر رشوت خور اور غیر مہذب ہونے کے الزام لگا دیے گئے، مسافروں سے لڑائی جھگڑے اور بدتمیزی معمول بن گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )مسافروں کی ائیر پورٹ پر تعینات مختلف محکموں کے عملے پر رشوت اور غیر مہذب یافتہ ہونے کے الزامات، وزارت نے اوورسیز نے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں مسافر ائیرپورٹ کے ذریعہ بیرون ملک اور اندرون ملک سفر کرتے ہیں اورروز ائیرپورٹس پر سرکاری ملازمین کے ساتھ مسافروں کے جھگڑے کی شکایات، وڈیوز منطر عام پر آتی رہتی ہے مگر اداروں کی جانب سے ان پر شادر نادر ہی ایکشن لیا جاتا ہے

لیکن جمعرات کو پاکستان کی اورسیز وزارت کی جانب سے ٹوٹیڑ پر ایک اسٹیٹس اپ لوڈ کیا گیا اور مسافروں سے ائیرپورٹس پر آنے والے مسائل کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو سینکڑوں کی تعداد میں نہ صرف لوگوں نے اپنے ساتھ آنے والے واقعات سے آگاہ کیا بلکہ اس اسٹیٹس کو ہزاروں کی تعداد میں شئیر بھی کیا اکثر لوگوں نے ائیرپورٹ پر تعینات مختلف اداروں کے عملے کے غیر مہذب ہونے کی شیکایات کیں ایک صارف شہ زی نے لکھا کہ عملہ نہ تو مسافروں کو خوش آمدید کہتا ہے بلکہ ہر وقت رشوت لینے کے موڈ میں ہوتا ہے اسی طرح ایک اور ٹیوٹر صارف سہیل رشید نے لکھا کہ مسافروں کے سامان کی غیر تربیت یافتہ اسٹاف برے طریقے سے تلاشی لیتا یے آئے ایس ایف کا کام ھے۔ ایئرپورٹ کی حفاظت۔ وہ پشاور ایئرپورٹ میں مسافروں کے سامان کی چیکنگ پر لگی ھے۔ انتہائی بدتمیز ھیں۔ قلی بغیر باری کے دوسو روپے لیکر مسافروں کو آگے پیچھے کرتے ھیں۔ سامان کا کوئی پرسان حال نھیں۔ ان سے بہتر تو ڈیؤ کا اڈا ھے۔ ایس ایم نے تنزیہ انداز میں پوائنٹ آوٹ کیا،رانا مزمل نے لکھا کہ میرے انکل 4 بوتلیں دیسی گھی کی لے کے جا رہے تھے لاہور ائرپورٹ پر چیکنگ سٹاف کا کہنا تھا یہ نہیں جا سکتا یہ واپس کریں پھر کیا چاچو نے 1 بوتل دیسی گھی کی دی اور 3 بوتلیں لیگل کروا لیں۔اور انتظامیہ مسافروں کو ایسے دیکھتی ہے جیسے یہ ان کے آخری دشمن ہیں عامر حسن نے لکھا کہ چوروں ڈاکوں، اسمکلرز کو تو پروٹوکول کے ساتھ جہاز تک لے جاتے ہو اور عام عوام کی تلاشی ایسے لیتے ہیں کے مت پوچھو!

ظہر اشرف وٰڑائچ نے لکھا کہ جب دس سال بعد واپس آؤ تو دل کرتا ہے کہ کوئی پیار سے پیش آئے مگر ائیر پورٹ پر اترتے ساتھ ہی کتے والی کرنا شروع کر دیتے ہیں میری تو خواہش ہی رہی کہ کوئی بولے (ویلکم ہوم سر)عرفان چودھری نے تجویز دی کہ ٹیکس ایبل اشیاء کی فہرست کسٹم ویبسایٹ پر ہونی چاہیے اور یہ بھی لکھا ہونا چاہیے کہ کس آئٹم پر کتنا ٹیکس ہے۔ ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کسی بھی چیز کو پکڑ کر اپنی مرضی کا ٹیکس بتاتے ہیں اور پھر اس سے آدھی قیمت میں رشوت لے کر جانے دیتے ہیں۔وزارت کی جانب سے ایک اور اسٹیٹس میں بتایا گیا کہ مسافروں کی تجاویز لے لی گئی ہیں اور جلد ہی ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…