جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

جاوید لطیف کے سیاست میں آنے بعد اثاثوں میں اضافہ ، بینک اکائونٹس کی تفصیلات نیب کو موصول ہوگئیں

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے گرد شکنجہ مزید سخت کر دیا، مرکزی بینک اور نجی بینکوں سے ان کے اکائونٹس کی تفصیل نیب کو موصول ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے میاں جاوید لطیف کے خلاف تحقیقات کے دوران مختلف اداروں سے ریکارڈ طلب کیا تھا، اس ضمن میں محکمہ مال، لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میاں جاوید لطیف کے خلاف حاصل شدہ ریکارڈ کا جائزہ لے گا اور مزید ریکارڈ موصول ہونے پر جلد انہیں طلب کر ے گا۔یاد رہے کہ مسلم لیگی رہنما کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات جاری ہیں، چیئرمین نیب نے ان کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا۔میاں جاوید لطیف کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اہلخانہ کے نام اربوں روپے کی جائیداد بنائی ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیب کالونی شیخوپورہ میں 12 مرلے کا گھر ڈیڑھ ایکڑ تک بڑھ گیا، میاں جاوید لطیف کے سیاست میں آنے بعد اثاثوں میں اضافہ ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیب نے (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف اور دیگر رہنماں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے ہونے والے اجلاس میں چھ کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…