جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2020ء الیکشن کا سال قرار، سیاسی جماعتوں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا،مولانا عبدالغفور کے چونکا دینے والے دعوے

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 2020الیکشن کا سال ہوگا آزادی مارچ سے سیاسی جماعتوں کو ریلیف شروع ہوگیا ہے تحریک نے حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں ہمارے مطالبات میں سیاسی قیدیوں کی رہائی بھی شامل تھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے پرویز مشرف کے فیصلے پر جلد مرکزی عاملہ کااجلاس بلاکر مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کا موقف دیں گے

ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 2020الیکشن کا سال ہے اور آپ دیکھ رہے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کو ریلیف ملنا شرو ع ہوگیا اور ہمارے تحریک نے حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں ہمارے مطالبات میں ایک بات یہ بھی تھی کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور ہمارے مطالبات ایک ایک ہوکر تسلیم ہورہے ہیں جب الیکشن کا ماحول ہوگا اور اس ماحول کوبھی ٹھیک کرنا ہوگا ہماری تحریک کے نتیجے میں نواز شریف،آصف علی زردری،فریال تالپور،خورشید شاہ کو ریلیف مل گیا ہے آزادی مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایسی تحریک نہیں چلی ہے اور ہماری تحریک تاریخ میں نئی ریکارڈ بن گئی ہے سیاسی جماعتوں کے ساتھ احتساب نہیں انتقام لیا گیا ہے اور انتخابی اصلاحات ہر حال میں ہونا چاہیے پرویز مشرف کو عدلیہ نے سزائے موت سنائی ہے جو فیصلہ سنا یا ہے یہ عدلیہ کا بڑا فیصلہ ہے ملک کی تاریخ میں ایسا فیصلہ نہیں سنا ہے بھٹو کو پھانسی کی سزاء دی اس وقت عدالت دباؤ میں تھی اب بھی دباؤ میں تھی لیکن اس نے اپنا فیصلہ صادر کر دیا کوئی فیصلے کو ٹھیک کہہ رہا ہے کوئی غلط کہہ رہا ہے ہم بہت جلد مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس بلاکر پرویز مشرف کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کا موقف دیں گے پرویز مشرف کے فیصلے پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں کوئی بھی جرم ہو جس پر جرم ثابت ہو اس کو سزاء ملنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…