اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ افتخار چوہدری کی بحالی کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی جج بن گئے، جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ
آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں، نہ لفظ چننے کی اہلیت نہ بیان کا سلیقہ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ یہ ریت نئی نہیں لیکن تاریخ کا سبق ہے کہ کوئی تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا۔
افتخار چوہدری کی بحالی کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اھلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں، آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں، نہ لفظ چننے کی اھلیت نہ بیان کا سلیقہ ۔۔ یہ ریت نئ نہیں لیکن تاریخ کا سبق ہے کہ کوئ تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا pic.twitter.com/W41Yk116XV
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 19, 2019