کراچی(آن لائن) مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ہر محکمہ رزق حلال سمیت چند چیزوں کو اپنا لے تو آسمان کی بلندیوں کو چھو لے گا۔تفصیلات کے مطابق مشہور مذہبی مبلغ مولانا طارق جمیل نے پی آئی اے ملازمین و افسران سے خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ جو ہاتھ بچوں کو حلال کھلانے میں استعمال ہوتا ہے اس پر دوزخ کی آگ حرام ہو جاتی ہے، رزق حلال کمانا بھی عبادت ہے۔مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ہر محکمہ رزق حلال سمیت چند چیزوں کو اپنا لے تو آسمان کی بلندیوں کو
چھو سکتا ہے لیکن اگر جھوٹ، حرام اور بد اخلاقی آ جائے تو سب الٹ جائے گا، جس کو ہم نہ بچا سکیں گے۔انھوں نے خطاب میں کہا کہ پی آئی اے ملازمین پی آئی اے کو 1980 والی دہائی میں واپس لے کر جائیں، ایسا ہونا کوئی مشکل نہیں ہے، سب محنت کریں گے تو پی آئی اے واپس اپنے اس مقام پر ہوگی۔یاد رہے کہ تین دن قبل پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے ملازمین کا اوور ٹائم بحال کر کے انھیں خوش کر دیا تھا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔