اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔تفصیلی فیصلے میں جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ پرویز مشرف پھانسی سے قبل انتقال کر جاتے ہیں تو ان کی لاش کو ڈی چوک پر لایا جائے اور تین دن کے لیے لٹکایا جائے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل اور پاکستان پیپلز پارٹی
کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ انسان کو پھانسی دی جاتی ہے لاش کو نہیں۔تفصیلی فیصلے میں غلط لکھا گیا ہے ایسا ممکن نہیں۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ اس قسم کے آرڈر لکھنے پر جج کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔خصوصی عدالت کے فیصلے پر سپریم کورٹ کو سوموٹو نوٹس لینا چائیے۔خصوصی عدالت آئین کے تحت نہیں،آرڈینسز کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔