اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اضافی دستاویزات جمع کرانے اور نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی متفرق درخواستیں منظورکرلی گئیں ۔بدھ کو نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پت مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔ دور ان سماعت نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب کی جانب سے سردار مظفر اور جہانزیب بھروانہ پیش ہوئے ۔ دور ان سماعث اضافی دستاویزات جمع کرانے اور نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی متفرق درخواستیں منظور کرلی گئیں ۔ جسٹس عامر فاروق
نے کہاکہ نئے ججز کے آنے کے بعد ڈویژن بنچز تبدیل ہوئے ہیں،فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں، وہ اس معاملہ کو دیکھیں گے کہ کیس نئے ڈویژن بنچ میں جاتا ہے یا خصوصی بنچ بنتا ہے۔ خواجہ حارث نے کہاکہ یہ بنچ پہلے اس کیس کو سن چکا ہے، بہتر تو یہی ہے کہ اسی بنچ میں سماعت ہو۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اگر یہی بنچ بنا تو اس کے لیے چیف جسٹس خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دیں گے۔العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔