منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

رانا ثنا اللہ کس کے اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں ؟ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ عمرا ن نیازی کے اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں،سات ماہ بعد بھی رانا ثناء اللہ پر ایک گرام ہیروئن ثابت نہیں ہو سکی،ہر پیشی پر عدالت شہریار آفریدی کے ثبوتوں کا انتظار کرتی ہے،شہریار آفریدی صاحب جان اللہ کو دیں اور ثبوت عدالت کو دیں،عدالتیں قسمیں کھانے پر نہیں گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی پر فیصلے دیتی ہیں۔رانا ثناء اللہ میاں نوازشریف کے بہادر سپاہی ہیں جس کی سزا ان کو مل رہی ہیں۔

انہوں نے رانا ثناء اللہ کی کیس میں حکومت کی جانب سے تاخیری ہربے استعمال کرنے پر اپنے ردعمل میں کہاپوری حکومت رانا ثناء اللہ کی سچائی برداشت کی ہمت نہیں رکھتی۔سپیکر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرکے جانبداری کا ثبوت دے رہے ہیں۔سپیکر اسد قیصر پاکستان کی جمہوری تاریخ کے کمزور ترین سپیکر ثابت ہوئے ہیں۔رانا ثناء اللہ کے اہلخانہ کی جرات اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔رانا ثناء اللہ جلد عدالت سے سرخرو ہونگے اور جھوٹوں کے چہرے بے نقاب ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…