اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حج اخراجات میں مزید اضافہ کر دیا گیا، 2020ء میں حاجیوں سے کتنی بڑی رقم وصول کی جائے گی؟

datetime 18  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سینٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج 2020کے لئے ویزہ اور انشورنس فیس لاگو کیا گیا ہے جبکہ فضائی کرایوں سمیت ٹرانسپورٹ اور رہائش کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے حج اخراجات 4لاکھ 90ہزار روپے تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، حج 2019کے دوران ٹرانسپورٹ اور رہائش کی مد میں سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے پاکستانیوں کو مجموعی طور پر 5ارب53کروڑ روپے واپس کئے گئے ہیں

کمیٹی نے وزارت مذہبی امور کو حج اخراجات میں کمی کیلئے سعودی حکومت سمیت فضائی کرایوں میں کمی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی ہے کمیٹی نے گذشتہ سالوں کے دوران حج ویلیفیراور حجاج محافظ سمیت دیگرتفصیلات فراہم کرنے کی سفارش کی ہے۔سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئرحافظ عبدالکریم کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے رکن سینیٹر منظور احمد کاکڑ کے علاوہ سیکرٹری مذہبی امورسمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت کے حکام نے بتایاکہ حج2019کے دوران وزارت کو سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والوں کی جانب سے ٹرانسپورٹ،رہائش اور کھانوں کے بارے میں مجموعی طور پر 1681شکایات موصول ہوئی تھی جنہیں موقع پر حل کردیا گیا ہے جبکہ منی میں شکایات کے حوالے سے سعودی حکام کو اگاہ کردیا گیا تھاجس پر 5کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے اس موقع پر کنوینر کمیٹی نے پرائیویٹ حج کمپنیوں کے عازمین کو درپیش مشکلات اور اس کے حل کی تفصیلات وزارت سے طلب کر لی کمیٹی کو سیکرٹری مذہبی امور نے بتایاکہ حج2019کے موقع پر مدینہ میں پاکستانی عازمین کو رہائش گاہوں میں مشکلات پیش آئی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ سعودی حکومت کی جانب سے اضافی کوٹہ ملنے کے بعدبہت ہی مختصر وقت میں ان کیلئے انتظامات کئے گئے تھے اور بعض کمپنیوں نے اپنی کمٹنٹ کے مطابق رہائش گاہیں فراہم نہیں کی تھی

انہوں نے کہاکہ انہی شکایات کے پیش نظر حج2020کیلئے سعودی وزارت کے ساتھ مل کر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو منیٰ سمیت حج کے موقع پر پاکستانی عازمین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کرے گی حکام نے بتایاکہ گذشتہ سال سرکاری حج سکیم کے تحت حجاج سے 4لاکھ 26ہزار اور 4 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد وصول کئے گئے جبکہ حج کے دوران ٹرانسپورٹ اور رہائش کی مد میں پاکستانی حجاج کو اوسطاً36ہزار روپے واپس کئے گئے اور جس کے بعد سرکاری حج پیکیج 3لاکھ 99ہزار روپے تک آگیا تھا انہوں نے بتایاکہ حج2020کیلئے

سعودی حکام نے حج ویزہ فیس کی مد میں 300ریال جبکہ انشورنس کی مد میں 110ریال اضافی اخراجات لگائے ہیں اس کے علاوہ فضائی کرایوں،ٹرانسپورٹ اور رہائش گاہوں کی کرایوں میں اضافے کی وجہ سے حج اخراجات 4لاکھ 89ہزار روپے تک پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا ہے اس موقع پر کنوینر کمیٹی نے کہاکہ حج اخراجات میں اضافے کی بجائے کمی کیلئے حکومت اور وزارت کو اقدامات کرنے چاہیے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے سمیت ائیر لائنز کے کرایوں میں کمی ہونی چاہیے اس موقع پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سعودی عرب میں پاکستانی عازمین کیلئے ٹرانسپورٹ،رہائش اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی سعودی عرب کا دورہ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…