جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں ،اہم معاشی منصوبہ ہے، وہم اور گمان کا کوئی علاج نہیں ،اسد عمر نے مخالفین کو کرارا جواب دیدیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں ،اہم معاشی منصوبہ ہے، وہم اور گمان کا کوئی علاج نہیں ہے ، سی پیک کے دونوں ممالک کیلئے فواد ہیں ،سود ادا کرنے کے لئے بھی قرض لے رہے ہیں۔

صنعت،زراعت اور سیاحت کو بہتر کریں گے تو معیشت بہتر ہوجائے گی،بھارت میں انتہا پسندی پر یقین رکھنے والی حکومت ہے،امید ہے بہتر لیڈر شپ آئے گی جو خطے کی بہتری پر توجہ دے گی۔ بدھ کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سی پیک کے دونوں ممالک کیلئے فوائد مثبت ہیں،وہم اور گمان کا کوئی علاج نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ سود ادا کرنے کے لئے بھی قرض لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صنعت،زراعت اور سیاحت کو بہتر کریں گے تو معیشت بہتر ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے منشور میں تین چیزیں رکھیں،نوجوان آبادی،وسائلز اور لوکیشنز اہمیت رکھتی ہیں۔انہوںنین کہاکہ ہماری سرحدیں دنیا کے اہم ممالک چین اور بھارت سے ملتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں انتہا پسندی پر یقین رکھنے والی حکومت ہے،امید ہے بہتر لیڈر شپ آئے گی جو خطے کی بہتری پر توجہ دے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ہمسایہ ایران ہے جس پر امریکہ نے پابندی عائد کی ہے،ایران کے راستہ ہم نے ترکی اور سینٹرل اسٹیٹ تک جانا تھا مگرامریکہ کی پالیسی آڑے آگئی۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے،ایسٹ انڈیا سے لوگ غربت سے نکلے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،علاقائی تجارت کی وجہ سے ایسا ہوا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے،یہ چین یا امریکہ کی ذمہ دار ی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش سی پیک میں یہ ہونی چاہئے کہ چین پاکستان دونوں کو فوائد ملیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…