اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد میں کن پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی برقرار؟ہائی کورٹ نے حکم  امتناع میں توسیع کر دی

datetime 18  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیلامی کے علاوہ دیگر پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی برقرار ، ہائی کورٹ نے حکم امتناع میں توسیع کر دی ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی اعوان عدالت کے

سامنے پیش ہوئے ۔اسلام آباد ہائی کور ٹ نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔ عدالت نے کہاکہ جب تک آخری متاثرہ شخص کو پلاٹ نہیں مل جاتا پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے پابندی نہیں ہٹایں گے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ 50 سال سے اسلام آباد کے متاثرین دربدر پھر رہے تھے اب کمیشن اس کو حل کرے گا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ آخری متاثرہ شخص کو معاوضہ دینے تک ہم یہ معاملہ نہیں چھوڑیں گے۔معاون خصوصی وزیر اعظم نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ متاثرین کے معاوضہ کا معاملہ جلد حل کرلیں۔ چیف جسٹس نے علی اعوان سے مکالمہ کیا کہ آپ کو بہت کریڈٹ جاتا ہی1960 سے متاثرین کے معاملات التوا میں تھے۔متاثر شخص نے عدالت کے سامنے فریاد کرتے ہوئے کہاکہ سی ڈی اے والے ہمارے گھر گرا رہے ہیں ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے،81 سال میری عمر ہے آج تک یہ معاملہ حل نہیں ہورہا۔معاون خصوصی نے کہاکہ متاثرین کے آباو اجداد کی زمینیں ہیں جن پر اسلام آباد بنا ہوا ہے۔ عدالت نے کہاکہ ہم نے پابندی لگائی ہوئی ہے کہ متاثرین کے مسائل حل کے بغیر کوئی پلاٹ الاٹ نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اگر متاثرین کو معاوضہ نہ ملا تو پلاٹ آکشن کرا کے معاوضہ متاثرین کو دینے کی ہدایت کریں گے۔ اسلام آباد میں زمینیں ایکوائر کرکے معاوضہ نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…