اسلام آباد( آن لائن ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کوان کے حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر جارحانہ بھارتی اقدامات نے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق کردیے ہیں، اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ بھارت نے کشمیرمیں چارماہ سے ظلم و بربریت کا نیا باب رقم کیا ہے، سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو
انکے حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردارادا کرے۔پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کی نگرانی بڑھائے تاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔دوسری جانب پاکستان کے مطالبے پرچین نے ایک بار پھرسلامتی کونسل میں کشمیرکا مسئلہ اٹھایا، چین نے پاکستانی وزیرخارجہ کے خط کوبنیاد بنا کرسلامتی کونسل میں کشمیرپرایک تفصیلی بریفنگ مانگ لی، بریفنگ لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والا اقوام متحدہ کا مبصرمشن دے گا