اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف تفصیلی فیصلے کے بعد غور کیا جائے گا اور حکومتی موقف سامنے آئے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے پرویز مشرف کیخلاف فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قانونی پہلوؤں بارے کوئی وکیل ہی بات کر سکتا ہے لیکن بلاول کی کمنٹری سمجھ سے بالاتر ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں
کہ تاریخی فیصلہ آیا، یہ وہی پرویز مشرف ہیں جس سے انہوں نے این آر او لیا۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ کیا آئین کے مطابق ہے؟ جنہوں نے 10 سال مل کر ملک لوٹا، کیا یہ سب آئین کے مطابق تھا؟انہوںنے کہاکہ پرویز مشرف نے چالیس سال فوج میں خدمت کی۔ انہوں نے نے خود کہا تھا کہ انہوں نے این آر او دے کر غلطی کی تھی۔ مشرف کے 9 سال پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے دس سالوں سے بہت بہتر تھے۔