ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

’’پرویز مشرف کے پھانسی کے فیصلے سے سول ملٹری تعلقات پر کیا اثر پڑے گا؟ ‘‘ اگر اس فیصلے کو لے کر ملک میں سروے کروایا جائے تو نتائج کیا نکلیں گے ؟ عوام کی اکثریت عدالتی فیصلے کو کس نگاہ سے دیکھے گی ؟ ہارون الرشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشیدنے پرویز مشرف کی پھانسی کی سزا پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل کرنا اور معاملہ ہے اور یہ تو بہت ہی نازک معاملہ ہے پھانسی کی سزا کوئی معمولی سزا نہیں عمر قید کی

سزاممکن ہو سکتی تھی ، وکلا ءبھی یہ کہہ رہے ہیں کہ پرویز مشرف کو اپنی صفائی پیش کرنے کیلئے موقع ہی نہیں ملا ۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اس سے سول ملٹری تعلقات پر برا اثر پڑے گا ۔ سروے کر لیں جس میں چند دن لگے گے لیکن عوام اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی ۔ فواد چوہدری نے ٹھیک کہا ہے کہ ملک میں سیاسی حالات میں پہلے ہی بہت کشیدگی چل رہی ہے اس فیصلے کے بعد حالات مزید خراب ہونگے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست عدالتیں متعین نہیں کیا کرتیں ۔ سیاست کا رخ حالا ت سوشل ،پولیٹکل اور اس کے علاوہ بہت سارے عوامل ہوتے ہیں ، سیاسی پارٹیاں اس ملک میں ہیں ہی کہاں ، یہاں تو ایک سیاسی پارٹی عمران خان کی جیب میں ، ایک نواز شریف کی جیب میں ، ایک زرداری اور ایک اسفندیار کی جیب میں پڑی ہے ۔ ایک اچکزائی کی جیب میں جبکہ  ایک مولانا فضل الرحمان کی جیب میں ہے ۔یہ کوئی سیاسی پارٹیاں ہیں ؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…