اسلام آباد( آن لائن )پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ شخص نہیں،رویے کیخلاف ہے،اس فیصلے کو کسی ادارے کیخلاف نہیں لیناچاہیے،اس فیصلے کے نتیجے میں آئین کی عملداری بڑھے گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے خصوصی عدالت کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ شخص نہیں،رویے کیخلاف ہے،اس فیصلے کو
کسی ادارے کیخلاف نہیں لیناچاہیے،اس فیصلے کے نتیجے میں آئین کی عملداری بڑھے گی۔انہوں نے کہاکہ آمریت کے دورمیں کابینہ کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی،پرویزمشرف کا ٹرائل 5سال سے چل رہاتھا،عدالت نے پرویزمشرف کو بار بار موقع دیا،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ عدالت نے پرویزمشرف کو وقت دیا،پہلی بار عدالت نے آمرکیخلاف فیصلہ سنایا،پاکستان میں سزاوں پر عملدرآمد ہوناچاہیے تاکہ آئینی حکومتیں قائم رہیں۔