منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

مجھے خوشی اس وقت ہوتی جب عدالت شہید نواب اکبر خان بگٹی کیس میں پرویز مشرف کو سزاے موت دیتی،بیٹے کا بیان سامنے آگیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( آن لائن )نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر خان بگٹی نے کہا ہے کہ مجھے خوشی اس وقت ہوتی جب شہید نواب اکبر خان بگٹی کیس میں پرویز مشرف کو سزاے موت دیتی، بلوچستان ہائیکورٹ نے ہمیں سنے بغیر پرویز مشرف کو بری کر دیا۔

اب دیکھنا ہے مشرف کے سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کون کرے گا ،مجھے حیرانگی ہوتی ہے کہ محمود خان اور حاصل بزنجو کا بیا ن آتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ہے خو د تو پچھلے پانچ سال حکومت میں تھے بلوچستان کو لوٹ رہے تھے اس وقت بھی طاقتور قوتوں کا آشیرباد حاصل تھا، اب واویلا کررہے ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف فیصلے پر عملدرآمد کون کرے گا مجھے خوشی اس وقت ہوتی جب شہید نواب اکبر بگٹی کیس میں فیصلہ ہوتا ۔بلوچستان ہائیکورٹ نے ہمیں سنا بغیر پریز مشرف کو بری کر دیا۔ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کو خط بھی لکھا تھا۔ مجھے ان عدالتوں پر اعتماد نہیں تھا پرویزمشرف کو ملک سے باہر جانے دیا ۔مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی نے ساتھ نہیں دیا۔وزیر اعظم عمران خان پرویز مشرف کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ریفرنڈم میں ان کا ساتھ دیاتھا ۔مجھے اکثر حیرانگی ہوتی ہے کہ محمود خان اچکزئی اور حاصل خان بزنجو کابیان آتا ہے کہ یہ سلیکٹڈ حکومت ہے خود تو پچھلے پانچ سال حکومت میں تھے۔ بلوچستان کو لوٹ رہے تھے اس وقت بھی طاقتور قوتوں کا آشیرباد تھا ۔اب واویلا کررہے ہیں ملا ملٹری الائنس کا جنم جنم طاقتورقوتوں کے ساتھ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…