اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے ایک ووٹ بھی نہیں لے سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین ڈیڈ لاک اگر برقرار رہا تو ایسی صورتحال میں نئے آرمی چیف آئیں گے ، وزیراعظم عمران خان کو آسان راستہ تلاش کرنا پڑے گا وہ دوسرے جرنیلوں سے بھی ملاقاتیں شروع کردیں ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ اچھے جج ہیں ،
آرمی چیف کی مدت ملازمت میںتوسیع کا تعین نہیں ہوتو عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حکم نہیں دے سکتی ۔ اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں سارا فیصلہ گیم آف نمبرز پر ہے اگر تحریک انصاف کی حکومت ڈھٹائی سے پیچھے نہیں ہٹتی اور اپوزیشن کیساتھ ڈیڈ لاک برقرار رہتی ہے تو ایسی صورت میں نئے آرمی چیف آئیں گے ۔ ایسے میں حکومت ایک ووٹ بھی قمر باجوہ کیلئے نہیں لے سکے گی ۔ لہذا عمران خان کو آسان ا راستہ اختیار کرتے ہوئے دوسرے جرنیلوں سے ملاقات شروع کر دینی چاہیں۔