اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ہم پاکستان کے آئین کے تحت حقوق مانگ رہے ہیں،یہ علاقے بلوچستان میں شامل کئے جائیں، اختر مینگل نے حکومت سے بڑے مطالبات کردیے

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تونسہ شریف (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں جنوبی پنجاب بھی برابرکا ترقی یافتہ ہو، سی پیک سے لاہور میٹروٹرین چلائی گئی لیکن بلوچستان میں کیکڑا بس بھی نہیں دی گئی،

ڈیرہ غازی خان میں پولیس مقابلے میں 2 بے گناہ افراد کو مارا گیا، پولیس مقابلے میں مارے جانے والوں کی تحقیقات کی جائے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کو بلوچستان سے نکال کر پنجاب میں شامل کیا گیا تھا، پنجاب میں شمولیت کے باوجود ڈیرہ غازی خان اور راجن پور پسماندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ایک ضلع میں 23 جامعات ہیں تاہم ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں، وسائل معدنیات یہاں سے نکلے مگر مقامی لوگ مستفید نہیں ہوئے، ہم پاکستان کے آئین کے تحت حقوق مانگ رہے ہیں۔سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور کو بلوچستان میں شامل کرکے آبادی متوازن کی جائے، ہم چاہتے ہیں جنوبی پنجاب بھی برابر کا ترقی یافتہ ہو۔انہوں نے کہاکہ میں نے موجودہ حکمرانوں کے سامنے 6 نکات رکھے، وزارت تو دور کوئی معمولی عہد ے کا بھی مطالبہ نہیں کیا، ہم نے لاپتا افراد کی بازیابی، افغان مہاجرین کی واپسی اور وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کے 6 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا، گزشتہ دنوں ہمارے احتجاج پر لاپتہ خواتین کو رہا کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ 2 ماہ پہلے ڈیرہ غازی خان میں پولیس مقابلے میں 2 بے گناہ افراد کو مارا گیا، پولیس مقابلے میں مارے جانے والوں کی تحقیقات کی جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…