مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں حکومت کیخلاف احتجاج اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو انتباہ جاری کر دیا

15  دسمبر‬‮  2019

مریدکے (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے،کشمیر سمیت کسی بھی معاملہ پر دنیا ہمارا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔مریدکے میں ایم این اے اظہر قیوم ناہرا کے ہمراہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا

ہماری خارجہ پالیسی کی وجہ سے یو اے ای اور سعودی عرب کچھ ایشوز پر نالاں ہیں ان ایشوز کی وضاحت کیلئے عمران خان یو اے ای اور سعودی عرب گئے۔کشمیر سمیت کسی بھی معاملہ پر دنیا ہمارا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا آرمی چیف کے سلسلہ میں حکومتی ڈرافٹ ایک دو دن میں آنے والا ہے حکومتی ڈرافٹ ملے گا تو مسلم لیگ (ن) پارٹی اجلاس میں آفس وقار کے مطابق فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کروا پائے گی کیونکہ لوکل گورنمنٹ قانون کے متعلق الیکشن کمشن بھی کہہ چکا ہے کہ لوکل گورنمنٹ قانون میں بہت نقائص پر مشتمل ہے اس کے مطابق الیکشن نہیں کرواسکتے ویسے بھی حکومت سرائکی صوبہ بنانے سے اکثریت نہ ہونے کے بہانے سے انکاری ہے۔انہوں نے کہا حکومت نے اکانومی تباہ کردی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پی آئی سی جیسا واقعہ دنیا کی تاریخ میں نہیں ہوا حکومت کہتی ہے اس کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں کوئی سازش نہیں کررہا حکومت کو خطرہ اندر سے ہے اپنے بوجھ سے خود گر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں حکومت کیخلاف احتجاج جاری ہے اور اپوزیشن جماعتیں انکے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…